اولڈہم (رپورٹ:محمد فیاض بشیر) ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی سب سے بڑی بیٹی اور فیصل آباد کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت غلام علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر اولڈہم میں انکے آستانہ عالیہ پر خلفا ، مریدین اور قریبی رفقا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔
حاجی محمد اشفاق وارثی نے نعتیہ کلام سنا کرموقع پرموجود افراد کے ارواح کو جلا بخشی، حافظ واجد نے بچے کی صحت سلامتی لمبی عمر اور نیک سیرت کے لیے دعا بھی کی۔