جرمنی میں عام انتخابات 23 فروری 2025ء کو ہورہے ہیں

جرمن شہری ا لیکشن میں اپنا ووٹ کا حق بذریعہ ڈاک بھی استعمال کر سکتے ہیں

جرمنی (رپورٹ:طارق خیام) جرمنی میں عام انتخابات 23 فروری 2025ء کو ہورہے ہیں تصویر میں سیدھے ہاتھ پر چانسلر(وزیراعظم )کے امیدوار ہیں بائیں ہاتھ میں بند خطوط ہیں ۔

جرمنی میں ہر چار سال کے بعد عام انتخابات میں چانسلر(وزیراعظم ) کو منتخب کیا جاتا ہے مگر اس بار یہ مخلوط حکومت اپنے چار سال پورے نہ کر سکی وجوہات فنڈز کی تقسیم (یوکرائن جنگ ) اور بھی اتحادی جماعتوں میں اختلافات بڑھ رہے تھے۔

یہاں صدر کو اختیار ہوتا ہے کہ جواب طلبی یا اعتماد کے ووٹ کا حکم دے اور یہی ہوا چانسلر کو طلب کیا گیا تو چانسلر نے بغیر ووٹنگ کے اسمبلی تحلیل کر کے 60 دنوں کے اندر نئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔یہ تھا مختصر سا پس منظر تھا اب آتا ہوں بائیں طرف کے خطوط کے طرف یہ اصل میں ہر جرمن شہری کو الیکشن سے چند ہفتے پہلے بذریعہ پوسٹ بھیج دئیے جاتے ہیں جس میں قومی صوبائی امیدوار کے ناموں کی تفصیلی لسٹ پارٹی کی نمائندگی شائع ہوتی ہے۔

عوام گھر میں تسلی کے ساتھ سوچ سمجھ کر چاہئے تو ووٹ کاسٹ کر کے الیکشن سے پہلے بذریعہ ڈاک (بغیر ٹکٹ ) بھیج سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو قریبی پولنگ اسٹیشن جاکر مقررہ تاریخ ووٹ دے سکتے ہیں ۔

جو جرمن شہری جرمنی سے باہر ہوں ان کو بھی یہ ڈاک کے ذریعے دنیا کے ہر کونے سے ڈاک بھیج دی جاتی ہے اس طرح وہ بھی الیکشن میں اپنا ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ہیں ترقی یافتہ قومیں جو اپنی عوام کو سب سے پہلے اہمیت دیتے ہیں۔

جر منی میں عام انتخابات
Comments (0)
Add Comment