پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر اہتمام’’ ایک شام اپنے سینئرز سٹیزن کے نام ‘‘پروگرام کا انعقاد

ویانا (رپورٹ: محمد عامر صدیق) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر اہتمام ایک شام اپنے سینئرز سٹیزن کے نام پروگرام کا انعقاد بروز اتوار 23 فروری 2025 دو پہر 3 بجے ویانا کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ جس میں بہت بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔ پروگرام کا بنیادی مقصد بزرگ شہریوں کو سماجی اور تفریحی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا،کمیونٹی میں بزرگ شہریوں کے تعاون کو تسلیم کرنا اور ان کی تعریف کرنا تھا۔

پروگرام کا مقصد سینئرز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا،اس موقع پر تصویری ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جو سینئرز آسٹریا سے دیار غیر جا چکے ہیں۔ ان کی یادگار تصویریں بڑی سکرین پر دکھائی گئی۔ تقریب میں مختلف مقررین نے اپنے الفاظوں میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے گزرے ہوئے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا میں ہمارا وقت جس طریقے سے گزرا ہے وہ ایک شاندار اور یادگار ہے۔

ہم پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اتنا بہترین اور شاندار پروگرام کرایا اور اپنے بزرگوں کو یاد رکھا۔ اس تقریب کو شرکاء کی طرف سے مثبت تاثرات موصول ہوئے، جنہوں نے دوسروں کے ساتھ جڑنے اور خوشگوار سرگرمیوں میں حصہ لینے کے موقع پر اظہار تشکر کیا۔

بہت سے شرکاء نے تنہائی کو کم کرنے اور کمیونٹی کے احساس کو فروغ دینے میں اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت کو اجاگر کیا ، جن مقررین نے اپنے اظہارات کا خیال کیا ان میں صدر (پی سی ایف اے) ندیم خان،خواجہ منظور، الحاج خواجہ محمد نسیم، شیخ وحید احمد، حبیب الرحمٰن، فہیم بابر خان،شاہدہ عزیز، چوہدری قمر حسین، غلام اظہر،محمد وسیم، علاؤالدین،مقصود مغل،ملک تجمل،حاجی اکبر،مظہر جعفری،محمد طارق،چوھدری فاروق،عمران علی مغل،افتاب سیفی عظیمی اور علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری شامل تھے۔

آخر میں صدر (پی سی ایف اے) ندیم خان نے اپنے الفاظات میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء، رضاکاروں اور منتظمین کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔

بعدازاں نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی ، خوشحالی ، امن و امان اور پی سی ایف اے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے بہتر مستقبل کی دعا کی۔

ایک شام اپنے سینئرز سٹیزن کے نامپاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا
Comments (0)
Add Comment