ماہ رمضان ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے،مولانا تقی عثمانی
روزے رکھنے کے ساتھ عبادت کریں اور اللّٰہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعا کریں،مولانا قاری عبد الشکور قادری
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) ماہ رمضان کے حوالہ سے اولڈہم ماسک کونسل کا اہم اجلاس مدینہ جامع مسجد میں منعقد ہوا جس میں ماہ رمضان کے اوقات کار و دیگر امور پر تفصیلی بات چیت و متفقہ طور پر اتفاق کیا گیا ،مختلف مساجد کے علمائے کرام نے شرکت کی،مولانا تقی عثمانی نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے اور اگر ہمارے ہمسائے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں تو انکی ہر طرح کی مدد کریں ۔
مولانا قاری عبد الشکور قادری نے کہا کہ آمد رمضان کے اوقات کار بارے سب نے متفقہ طور پر اتفاق کیا کہ سحری و افطاری کے اوقات کار ایک ہونے چاہئیں، انہوں نے اہل ایمان کو پیغام دیا کہ روزے رکھنے کے ساتھ عبادت کریں اللّٰہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعا اور دوسروں کا خیال رکھیں ماہ رمضان ہمیں یہی درس دیتا ہے ۔
مولانا طاہر بغدادی نے کہا کہ ہم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کمیونٹی کو ماہ رمضان کی برکت و فضیلت احترام کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا درس دیں اور ہم مقامی سطح پر امن محبت بھائی چارے کے پیغام کو عام کریں ۔
اس موقع پر اولڈہم بھر کے علماء کرام و مختلف مساجد کمیٹی کی انتظامیہ کے اراکین جن میں مولانا قاری عبد الشکور قادری ،مولانا قاری عبدالرشید،مولانا تقی عثمانی مفتی جنید مولانا راشد مولانا یونس خان ،مولانا شفیق الرحمان شاہین ،مولانا بشیر الدین مولانا منظور احمد شاکر ،امام الحسین ،مولانا صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی ،مولانا قاری فریدون ،حافظ عتیق الرحمان حافظ غلام فرید ،مولانا محمدعادل ،مولانا محمد شفیق الرحمان، راجہ محمد ظفر اقبال ،خلیفہ محمد زاہد ،مولانا فرید میاں ،حافظ محمداویس ،مولانا سید معرف ،مولانا شاہ نزیر ،حماد اصغر ،حاجی محمدعارف ،لیاقت و دیگر نے شرکت کی۔
اولڈہم ماسک کونسل نے ماہ رمضان کے اوقات کار و دیگر امور پر متفقہ طور پر اتفاق کر کے کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ امن و محبت کا پیغام دیا۔