مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) آرٹ گیلری مانچسٹر میں مسلم وویمنز آرٹس فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر قیصرہ شیراز نے مسلم آرٹس اینڈ کلچر فیسٹول کا انعقاد کیا جس میں لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسلر پال اینڈریو ، روچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر شکیل احمد ،سٹاک پورٹ کی مئیر کونسلر سوزن وارٹ، Tameside council کی مئیر کونسلر بٹی ایفلک کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔
لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسلر پال اینڈریو نے کہا کہ فیسٹول میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے ،روچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ مسلمانوں کی ثقافت و آرٹ کو برطانیہ میں روشناس کروانا اور اسکا جشن منانا انتہائی ضروری ہے تاکہ دوسرے مذاہب کی کمیونٹی اس بارے جان سکے ۔
Tamesideکونسل کی مئیر کونسلر بٹی ایفلک نے کہا کہ انتہائی شاندار فیسٹول سجایا گیا مستقبل میں بھی اس سے بڑھ کر فیسٹول کے انعقاد کے لیے نیک خواہشات،سٹاک پورٹ کونسل کی مئیر کونسلر سوزن واٹ نے بھی فیسٹول کے خوبصورت انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
مسلم وویمنز آرٹس فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر قیصرہ شیراز نے کہا کہ فیسٹول میں بین الثقافتی کمیونٹی نے شرکت کی مجھے انتہائی خوشی ہے کہ ہماری خوشی میں بین الثقافتی کمیونٹی نے شرکت کی میں تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ۔
فیسٹول میں شامل دیگر خواتین نے بھی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ،مسلم وویمنز آرٹس فاؤنڈیشن نے خواتین کو معاشرے میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے مسلم آرٹس اینڈ کلچر فیسٹول کا انعقاد کر کے بین الثقافتی کمیونٹی کو مثبت پیغام دیا۔