چین کے معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان

مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے تیزی سے آپریشن اور پیداوار دوبارہ شروع کردی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور قومی شماریات بیورو کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر نے  ہفتہ کو  فروری کے لئے چین کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔ جشن بہار کے  بعد ، مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے تیزی سے آپریشن اور پیداوار دوبارہ شروع کردی ، مارکیٹ کی طلب عام طور پر بحال ہو چکی ہے ، اور مجموعی طور پر مینوفیکچرنگ انڈسٹری توسیع کی حد میں واپس آ چکی ہے۔فروری میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.2 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔

بنیادی خام مال کی صنعت کا نیو آرڈر انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.4 فیصد پوائنٹس اضافے سے تقریباً 51 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا، جو اپریل 2023 کے بعد سے ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔ مجموعی طور پر، فروری میں مارکیٹ طلب نے اچھے آپریشن کا ایک عمومی رجحان ظاہر کیا، اور معیشت کی اندرونی محرک قوت میں بھی استحکام کا رجحان ہے،مارکیٹ طلب میں بحالی کی وجہ سے ، کاروباری اداروں کی پیداواری سرگرمیوں نے نمایاں ترقی دیکھی ہے۔

فروری میں پروڈکشن انڈیکس 52.5 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 2.7 فیصد زیادہ ہے۔فروری میں خام مال کی خریداری کا پرائس انڈیکس 50.8 فیصد رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہ ہے، اور لگاتار تین ماہ تک 50 فیصد سے نیچے رہنے کے بعد توسیع کی حد میں واپس آگیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment