عالمی شخصیات کی چین کے دو اجلاسوں سے وابستہ بلند توقعات

چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائے گا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی  چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس جلد بیجنگ میں شروع ہو رہے ہیں۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ متعدد ممالک کی اہم شخصیات چین کے دو اجلاسوں پر گہری توجہ دے رہی ہیں۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ اور چین میں کویت کے سابق سفیر نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ انٹرویو میں یہ توقع ظاہر کی کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائے گا۔

مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ بینڈیٹو نے کہا کہ  چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار اچھی ہے، جو  جدت طرازی، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں قدرے نمایاں ہے. ہم سمجھتے ہیں کہ چین کی معاشی ترقی دوسرے ممالک کے لیے بھی ایک حوالہ ہو سکتی ہے جو چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھ کر معاشی اصلاحات اور تبدیلی لا سکتے ہیں تاکہ اپنے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی لائی جا سکے۔

بین الاقوامی شخصیات نے یہ بھی کہا کہ چین نے مستقبل کی ترقی کے لئے ایک واضح منصوبہ تشکیل دیا ہے اور اس کے حصول کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں اور ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین کی جانب سے پیش کردہ متعددانیشی ایٹوز نے دنیا کی مشترکہ ترقی کے لئے ایک خوبصورت خاکہ بھی فراہم کیا ہے۔ 

فاؤنڈیشن فار ٹرانس نیشنل پیس اینڈ فیوچر اسٹڈیز  کے بانی اوبری نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں میں، چین نے انسانی تاریخ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں، لوگوں کو غربت سے باہر نکالنے اور ایک محفوظ معاشرے کی تعمیر میں مدد کی ہے، اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو دنیا میں تعاون کے سب سے اہم انیشی ایٹوز میں سے ایک بن گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment