ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت طلباؤں سے ملاقات اور افطار کا انعقاد کیا گیا جس میں آسٹریا کے نگران ارشد عطاری و ذمہ داران عبدالحبیب عطاری بالخصوص ویانا میں موجود اسلامی بھائیوں اور طلباؤں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قرآن و نعتِ رسولِ مقبولؐ سے کیا گیا جس کے بعد نگران ارشد عطاری نے ’’رمضان المبارک‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔ دورانِ بیان آسٹریا کے نگران ارشد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
انہوں نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات جو کہ تعلیم و تربیت کے حوالے سے دنیا بھر میں کام کر رہے ہیں ان کے حوالے سے تفصیلی بیان اور معلومات فراہم کی۔ نگران ارشد عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو فیضانِ مدینہ میں اعتکاف کرنے اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ طلباء اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا جس پر طلباء نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں عبدالحبیب عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے مل کر روزہ افطار کیا،مرکز فیضانِ مدینہ میں روزانہ کی بنیاد پر افطاری کی ترتیب ہے جو افطاری کرنا چاہیں وہ فیضان مدینہ میں تشریف لائیں اور افطاری کریں شکریہ۔