مانچسٹر(محمد فیاض بشیرسے) اٹلی سے پاکستان آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی مسلم لیگ ن صدر ٹریڈ ونگ برطانیہ چوہدری خالد محمود ہنجرا کے گیٹ ھاؤس میانی سیالکوٹ میں آمد پر چوہدری خالد محمود نے استقبال کیااور آنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا۔
چوہدری خالد محمود نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری شخصیات خالد محمود المعروف لالہ خالد اور محمد امجد،خرم شہزاد اور ندیم اسلم کیساتھ میرے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔
ہم نے کافی عرصہ اکٹھے اٹلی میں گزارا،میں ان لمحات و وقت کو آج تک نہیں بھولا یہ اسی محبت و خلوص کی کڑی ہے کہ اس یارانے کو آج چھبیس سال گزر گئے ہیں ،ہمارا دوستانہ و پیار قائم ودائم ہے۔