جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 13تا 16 اپریل 2025 اوورسیز پاکستانیز کنونشن منعقد ہو رہا ہے

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 13تا 16 اپریل 2025 اوورسیز پاکستانیز کنونشن منعقد ہو رہا ہے

کنونشن میں دنیا بھر سے سیکڑوں اوو رسیز پاکستانی سرکاری سطح اور نجی طور پر شرکت کر رہے ہیں

پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات کی سینئر وائس پریذیڈنٹ سعدیہ عباسی بھی متذکرہ کنونشن میں شرکت کریں گی

وہ دنیا بھر کے اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل پیش کریں گی اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی دیں گی

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) اوو رسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن OPF منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ گورنمنٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 13تا 16 اپریل 2025 اوو رسیز پاکستانیز کنونشن منعقد ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر سے سیکڑوں اوو رسیز پاکستانی سرکاری سطح اور نجی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

فیڈرل منسٹر فار اوورسیز پاکستانیز اینڈ HRD چودھری سا لک حسین اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوو رسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن OPF سید قمر رضااور حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر امارات میں مقیم معروف پاکستانی صحافی ، پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات کی سینئر وائس پریذیڈنٹ سعدیہ عباسی بھی متذکرہ کنونشن میں شرکت کر رہی ہیں۔

چار روزہ کنونشن میں وہ دنیا بھر کے اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل پیش کریں گی اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی دیں گی۔

اوورسیز پاکستانیز کنونشنجناح کنونشن سینٹرسعدیہ عباسی
Comments (0)
Add Comment