جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصٰی میں تاجدار صداقت کانفرنس کا انعقاد

کوبلنز(نمائندہ خصوصی)جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصٰی میں سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی یاد میں تاجدار صداقت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی نے کی۔

کانفرنس میں خصوصی خطاب کے لئے پاکستان سے تشریف لائے مہمان پروفیسر مفتی ارشاد حسین سعیدی نے علمی مدلل نکات پے مبنی گفتگو کرتے ہوئے مسلم امہ کو سیدنا صدیق اکبر کی خلافت کو مشعل راہ قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم امہ زوال کی گھڑی میں ہے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر رہا ہے، اس کو وحدت میں مجتمع کرنے کیلئے آج ہمیں کردار ادا کرنا ہو گا۔

صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین نے کہا کہ یورپ میں رہنے والے مسلمانوں کو اپنی اولادوں کیلئے دین اسلام کی تعلیمات کا فروغ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ہمیں اتحاد امت کے ساتھ ساتھ مذہبی رواداری پیدا کرنا ہو گی، اتحاد بین المذاہب کیلئے دین اسلام کو بطور امن و محبت کا شعور بیدار کر کہ دنیا میں اپنا مقام پیدا کیا جا سکے ۔

Comments (0)
Add Comment