پاکستان تحریک انصاف اسپین کی صوبہ اندلس میں تنظیم سازی،راجہ غلام عباس صدر منتخب

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ریجن اندلس کے زیر اہتمام تنظیم سازی کے سلسلہ میں اسپین کے شہر سیویا میں ایک تقریب کا انعقاد زیر صدارت محمد شیراز بھٹی کیا گیا جس میں اندلس سے پی ٹی آئی کے ممبران و کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا جس کی سعادت سید حنین ذکوان شاہ نے حاصل کی۔تقریب میں نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے،تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا اس موقع پر شرکا تقریب میں احتراماً کھڑے رہے۔

تقریب میں صوبہ اندلس میں تنظیم سازی کے پہلے مرحلے میں راجہ غلام عباس کو ریجن اندلس کی قیادت دی گئی ہے، دیگر میں محمد وسیم ارشاد کو نائب صدر پی ٹی آئی اسپین،یاسر رشید آرگنائزر ریجن اندلس پی ٹی آئی اسپین،شہزاد شوکت کو آرڈینیٹر ریجن اندلس،عرفان یونس سیکریٹری سوشل میڈیا ریجن اندلس،کاشف جاوید ڈپٹی آرگنائزر ریجن اندلس پی ٹی آئی اسپین،راجہ قاسم جمیل سیکریٹری یوتھ ونگ ریجن اندلس پی ٹی آئی اسپین،سید ندیم عباس ڈپٹی سیکریٹری یوتھ ونگ ریجن اندلس پی ٹی آئی اسپین نے اپنے نوٹیفیکیشن صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی سے وصول کیے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اسپین کی مرکزی قیادت کی طرف سے انکو ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ تمام عہدیداران مل کر پارٹی کو صوبہ اندلس میں مضبوط کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment