سندھ میں طلبہ یونینز پر پابندی کا خاتمہ نوجوانوں کیلئے اُمید نو ہے، راؤ طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے سندھ میں طلبہ یونینز پر پابندی کے خاتمے کو پیپلز پارٹی کا ایک عظیم کارنامہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ کسی بھی جمہوری معاشرے میں یونین سازی ہر انسان کا بُنیادی حق ہوتا ہے اور اس کے بغیر کوئی ملک اپنے آپ کو جمہوری نہیں کہلا سکتا ۔

طلبہ یونینز کارکنوں کے لئے نرسری کا کام کرتی ہیں اور ماضی میں طلبہ یونینز نے بہت سارے بڑے سیاسی کارکن اور لیڈرز پیدا کئے ہیں۔

طلبہ یونین ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہا ں سے عام نوجوان سیاسی تربیت حاصل کر سکتا ہے۔

راؤ طاہر نے اُمید ظاہر کی کہ طلبہ یونینز کی بحالی سے نظریاتی نو جوان قیادت سامنے آئے گی اور پاکستانی سیاست نام نہاد الیکٹیبلز کے چُنگل سے آزاد ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment