جرمنی میں ایک متحد طلبہ تنظیم کا قیام پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں سنگ میل کا کردار ادا کریگا: ڈاکٹر محمد فیصل

برلن(رپورٹ:مہوش ظفر)”طلبہ ہمارا اثاثہ اور پاکستان کا اصل چہرہ ہیں“ ان خیالات کا اظہار جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن (پی ایس اے) جرمنی کے نما ئندگان سے آن لا ئن خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس آن لا ئن سیشن کا انعقاد پاکستان سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن بورڈ (پی ایس اے بی) کے باقاعدہ اور باضابطہ افتتاح کی غرض سے کیاگیا۔ پی ایس اے بی جرمنی میں موجودتقریباً 32(بتیس) پاکستانی طلبہ تنظیموں کا احاطہ کرتی ہے اور جرمنی میں اپنی نوعیت کی پہلی پاکستانی تنظیم ہے۔

پاکستانی سفیر نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہو ئےبتایا کہ طلبہ تنظیموں کا اتحاد ایک عرصہ سے وقوع پزیر ہونے کا منتظر تھا ۔ سفارتخانہ کی جانب سے اس اقدام کا مقصد طلبہ کے لئے ایک یکجا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جو تمام پاکستانی طلبہ کے مختلف سوالات اور ضروریات کا حل مہیا کرے۔

پاکستانی سفیر نے طلبہ پر زور دیا کہ قیام پاکستان میں طلبہ نے ایک بھرپور قوت کا کردار ادا کیا اور قا ئد اعظم انکے کردار کے معترف تھے ۔

سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ میونخ میں جلد کھلنے والے قونصل خانہ سے متعلق انھوں نے کہا کہ یہ قونصل خانہ درحقیقت میونخ اور گردونواح میں بسنے والے پاکستانیوں، خصوصاً طلبہ کی ضروریات کے ادراک اور مسا ئل کے سدباب کے لئے کی گئی ایک کاوش ہے۔

پی ایس اے بی کے صدر ولید چو ہدری نے اس اقدام پر سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ یہ اتحاد پاکستانی طلبہ کو جرمنی میں تعلیم اور روزگار کے حصول میں مددگار ثابت ہو گا۔

آخر میں سفیر نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں آگاہی اور سرگرمیوں کا حصہ بنیں۔ انھوں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستانی طلبہ کی مدد اور بالخصوص ان سے متعلق بارآور کاوشوں کو مشن کے طور پر برو ئے کار لاتے رہیں گے۔

Comments (0)
Add Comment