اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،حکومت انکے مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی،سفیر پاکستان ڈاکٹرمحمدفیصل

برلن(رپورٹ:مہوش ظفر)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) پاکستان کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکا ئونٹ کے حوالے سے ایک آگاہی ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ سید محسن علی سربراہ برا ئے ریٹیل پروڈکٹس ایچ بی ایل نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے اس آگاہی ویبینار منعقد کرانے میں تعاون پر پاکستانی سفیر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

سفیر ڈاکٹرمحمد فیصل نے منتظمین اور مقررین کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ کمیونٹی کے لئے محفوظ اور مربوط ذریعہ سے ترسیلات زر وطن بھجوانے کی آگاہی کا اقدام خوش آئند ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور حکومت انکے مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی۔ آر ڈی اے نے نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کو منافع اور رقوم کی با آسانی ترسیل کی سہولت دی بلکہ حکومت کے لئے زر مبادلہ اور سرمایہ کاری کو قا ئم رکھنا بھی ممکن بنایا۔

مقررین میں سلیم اللہ ای ڈی ایف آر ایم، سٹیٹ بنک آف پاکستان اسد خان، ہیڈ سیکیور ایسٹس ایچ بی ایل، شازیہ گل ہیڈ وومن مارکیٹ پروگرام اور کاشف علی سینئر بزنس منیجر اسلامک بینکنگ ایچ بی ایل شامل تھے ۔ انھوں نے شرکاء کو آر ڈی اے بالخصوص ایچ بی ایل کی جانب سے اس ضمن میں دنیا بھر میں پاکستانیوں کو مہیا کردہ سہولیات کے بارے میں بتایا۔

ویبینار میں جرمنی میں بسنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکاء سے سوالات کئے ۔ پاکستانی سفیر نے اعادہ کیا کہ سفارتخانہ کمیونٹی کی ترجیحی بنیادوں پر ہر ممکن مدد اور سہولت کے لئے کوشاں ہے اور مستقبل میں بھی کمیونٹی کی آگاہی اور مفاد کے لئے اسی طرح کی تقاریب منعقد کرتا رہے گا۔

Comments (0)
Add Comment