گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون جاں بحق ہوگئی۔

خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ایک ہفتہ قبل ہی کینیڈا سے پاکستان آئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ احمد نگر کے علاقے گل والا کے قریب اس وقت پیش آیا، جب کار میں سوار پاکستانی نژاد کینیڈین میاں بیوی شہر سے اپنے گاؤں حسن والی جارہے تھے۔

اس دوران موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ان کا پیچھا کیا اور کار روک لی۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر محفوظ رہا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

میاں بیوی ایک ہفتے قبل کینیڈا سے پاکستان آئے تھے، واقعہ کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment