جہلم(تارکین وطن نیوز) وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے ’’تعمیر بیت المساکین پراجیکٹ‘‘ کے تحت تحصیل سوہاوہ کی ڈھوک لس (فور پوٹھی) میں ایک معذور شخص کے مکان کی تعمیر کا کام جاری ہے بارشوں کی وجہ سے مکان کسی بھی وقت گر جانے کا اندیشہ تھا لیکن گھر کا سربراہ معذوری اور گردوں میں انفیکشن کی وجہ سے اتنی استطاعت نہیں رکھتا تھا کہ وہ اس کی تعمیر و مرمت کروا سکے۔
اہلیان دیہہ اور امام مسجد صاحب نے وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم سے درخواست کی تھی کہ اس معذور شخص کے لئے مکان تعمیر کیا جائے کیوں کہ بارشوں کی وجہ سے ان کے گھر کی بیرونی دیوار گر چکی تھی اور گھر میں جوان بیٹی ہونے کی وجہ سے بے پردگی بھی تھی جبکہ کمرے کسی بھی وقت گرنے کا اندیشہ تھا۔
الحمدللہ آپ کے تعاون سے مکان کی تعمیر کا کام جاری ہے جو بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اپنے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے خصوصی فیضان کرم سے اس منصوبے میں حصہ لینے والے مخیر افراد کی نیک حاجات کو قبول فرمائے آمین ۔