سوا کروڑ کا ایندھن ضائع کرکے PIA نے کراچی سے ٹورنٹو جانے والے مسافر کی جان بچا لی

ٹورنٹو(تارکین وطن نیوز)کراچی سے پی آئی اے کے ٹورنٹو جانے والے طیارے نے مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب فوری لینڈنگ سے قبل سوا کروڑ روپے مالیت کا اضافی ایندھن فضاء میں ضائع کردیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی براہ راست پرواز میں سوار مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب جہاز کو ایک گھنٹہ 36 منٹ کی پرواز کے بعد فوری طور پر کراچی واپس اتار لیا گیا، مسافر کو ایئر پورٹ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی میں طیارے کو فوری لینڈنگ سے پہلے اپنا اضافی ایندھن پھینکنا پڑا۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 طیارے نے لینڈنگ سے قبل ایک لاکھ کلو ایندھن فضاء میں پھینکا ہے جس کی مالیت سوا کروڑ روپے ہے۔ایئر لائن ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا، انسانی جان بچانے کیلئے طیارے کو قبل از وقت لینڈنگ کرنا پڑی۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ 32 سالہ مسافر مریض سید وصی کینیڈین شہریت کے حامل ہیں ، ان کی حالت بہتر ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ سید وصی کو خاندان کے فرد کے ہمراہ اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment