ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی ٹورنٹو کے جنرل سیکرٹری مصدق اکرام نے وزیراعظم عمران خان سے فوری طور پر استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی حمایت کھو چکے ہیں اور پی ٹی آئی کے مُنحرف اراکین کی تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے۔
تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی شکست نوشتہ دیوار ہے لیکن عمران خان ضدی بچے کی طرح نا صرف اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں بلکہ ملک کی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔
مصدق اکرام نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اگلی حکومت بنا کر اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی۔
ایسی جلدی کیا ہے – 28 مارچ کا انتظار کر لیں۔
پی ٹی آئی کے مُنحرف اراکین کی تعداد ہر روز بڑھ نہیں رہی ہے – گھٹ رہی ہے۔