عمران خان کو اپنا مقدمہ عالمی عدالت انصاف کے سامنے رکھنا چاہئے،عزیز خان

عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی، امریکی، برطانوی، یورپی عدالتِ انصاف اور او آئی سی کے سامنے ر کھیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عمران خان کو چاہئے کہ وہ امریکی سازش کے حوالے سے گلی کوچوں، سڑکوں اور بیچ چوراہوں پر آہ وبکا اور سینہ کوبی کرنے کی بجائے اپنا مُقدمہ پاکستانی، امریکی اور برطانوی عدالتوں کے ساتھ ساتھ عالمی عدالت انصاف، یورپی یونین عدالتِ انصاف اور او آئی سی کے سامنے رکھے اور اپنے مقدمہ میں براہِ راست امریکی صدر، امریکی انتظامیہ، پاکستان کی اپوزیشن اور ان تمام کرداروں کو نامزد کرے جو بقول ان کے اس مُبینہ سازش میں ملوث ہیں۔

مجھے کامل یقین ہے کہ جب اس معاملے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں گی تو حقیقت سا منے آجائے گی اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا اور ساتھ میں عمران خان کی ذات کے حوالے سے لوگوں کی آنکھوں پر جو پٹیاں بندھی ہیں وہ بھی اُتر جائیں گی ۔

دُنیا کو معلوم ہوجائے گا کہ کیا عمران خان واقعی میں صادق و امین،سچا اور کھرا انسان ہے یا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ، مُنافق اور سازشی شخص ہے جو اپنے معمولی سیاسی فائدے کے لئے پاکستان کی عزت و ناموس سے کھیل رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment