حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کشمیریوں کےحق خودارادیت کوتقویت دے گی،محمد طیب

بھارت میں حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانا ایک جابرانہ ہتھکنڈا ہے، ریاض گھمن

اوورسیزپاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے دل کیساتھ دھڑکتا ہے،کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے،مقررین

ہیمبرگ(رپورٹ:مطیع اللہ) تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری محمد طیب نے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت سے عمر قید کی سزا سنائی جانےکی شدید الفاظ میں مذمّت کرتے ہوئےکہا کہ سزائوں سے کشمیری نوجوانوں کے جزبہ آزادی کو نئی تقویت ملے گی، بھارت کشمیریوں کےحق خودارادیت کو سزائوں اور جیلوں کی سختیوں سے ڈرانہیں سکتا،بھارتی جنتاپارٹی کے ایماء پر حریت رہنما یاسین ملک کو بےبنیاد مقدمے میں عمر قید کی سزا سنانے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، ایسے ہتھکنڈے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو ختم نہیں کر سکتے۔

تحریک کشمیر ہیمبرگ کے صدر ریاض گھمن نے کہاکہ بھارت میں حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانا ایک جابرانہ ہتھکنڈا ہے، کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے جذبے کو پست نہیں کر سکتا۔تحریک کشمیر ہیمبرگ کا مذمتی اجلاس گزشتہ روز المرکز اسلامی ہیمبرگ میں مہمان خصوصی غزالی ٹرسٹ کے ٹرسٹی سید احمر جعفری ،تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری محمد طیب کے زیر صدارت منعقد ہوا،اس موقع پرمسلم لیگ یوتھ ونگ یورپ رانا عامر محمود ، محمد اقبال ، ڈاکٹر رضوان اکرم ،عاطف شہزاد، عمران خورشید منہاس سمیت ہیمبرگ شہر کیمختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

مذمتی اجلاس سے مقررین نے بھارتی عدالت کی جانب سے جھوٹے مقدمے میں حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کی سزا کشمیریوں کےحق خودارادیت کو تقویت دے گی، نوجوانوں میں جزبہ آزادی بیدار ہوگی، حریت رہنما یاسین ملک بھارتی جیلوں میں انڈین پولیس کے مظالم سے شدید علیل ہوچکے ہیں لیکن جزبہ ایمانی و حق خودارادیت کے جزبہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مقررین نے کہاکہ یاسین ملک کو سزا دینے سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور بھارت دنیا میں انتہا پسندی کی بنیاد رکھ کر کیا پیغام دینا چاہتا ہے، ہم کشمیریوں کاخون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے،مقررین نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے، کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، کشمیر کی آزادی تک سید گیلانی کے خواب کے تعمیر کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،تحریک کشمیریورپ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

قبل ازیں بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس میں یاسین ملک کو دہشتگردوں کی فنڈنگ کے جھوٹے الزام میں دو بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔دوسری جانب بھارتی عدالت کے فیصلےکے بعد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شوہر کی سزا کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment