حکومت پاکستان کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بہت اہمیت دیتی ہے،ہائی کمشنر آمنہ بلوچ

ملائشیا کی ریاست سباء میں کھلی کچہری کا انعقاد،ہائی کمشنر نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنے

کوالالمپور(محمد وقار خان) ہائی کمشنر HE محترمہ آمنہ بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں ملائشیا کے صدر مقام سے دور دراز ریاست سباء میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ محترمہ آمنہ بلوچ نے یو ٹی سی ٹاور (اربن ٹرانسفارمیشن سنٹر) ’کوتہ کنابالو‘ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کے مسائل کو سنا ۔ اس تقریب کا مقصد سباء (مشرقی ملائیشیا) میں ہائی کمیشن اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا، کمیونٹی کو درپیش مسائل کو سمجھنے، اور کونسلر سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے آراء حاصل کرنا تھا۔

ہائی کمشنر H.E آمنہ بلوچ نے اپنے ابتدائی کلمات میں کھلی کچہری میں شرکاء کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت پاکستان پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ شرکاء کو حکومت پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی آن لائن سہولیات جیسے کہ پاسپورٹ کی تجدید، CNIC، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بھی آگاہ کیا گیا تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

ہائی کمیشن نے کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے اور انکی دہلیز پر کونسلر خدمات فراہم کرنے کے لیے کوتہ کنابالو میں 3 دن کے لیے کیمپ آفس قائم کیا۔ ہائی کمشنر نے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے لوگوں کو ان کی استقامت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے حریت رہنما یاسین ملک کو فرضی الزامات میں سزا سنائے جانے کی مذمت کی۔ ہائی کمشنر نے بھارت کی طرف سے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے غیر قانونی حد بندی کے عمل کے ذریعے IIOJK میں حلقہ بندیوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

کمیونٹی ممبران نے ہائی کمیشن کی رسائی کی کوششوں اور کردار کو سراہا خاص طور پر COVID-19 وبائی امراض کے دوران ہائی کمیشن ممبران کے سباء / سراواک ریاستوں کے دوروں سے مسائل حل ہونے کی تعریف کی ، ان اقدامات کو مستقبل میں برقرار رکھنے کی درخواست کی گئینیز کونسلر خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مفید تجاویز دیں۔

Comments (0)
Add Comment