بچے کسی بھی قوم کا مستقبل اور بیش قدر سرمایہ ہوتے ہیں،علامہ محمد اویس طاہر

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویکو سویڈن کے زیراہتمام’’بچوں کی تربیت اور والدین کا کردار‘‘کے موضوع پر تقریب کا انعقاد

ویکو(انصر اقبال بسراء)منہاج القرآن انٹرنیشنل ویکو سویڈن کے زیراہتمام ویکو کے مقامی ہوٹل میں بچوں کی تربیت اور والدین کا کردار کے موضوع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،تلاوت کلام پاک کے بعد آقا دوجہاں کی شان میں شاہد سرور نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچاور کرکے سما بند دیا۔

پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن نے منفرد ایونٹ کرکے ہمارے دل جیت لیے، ان کا کہنا تھا اسطرح کے ایونٹ کی کمیونٹی کو شدید ضرورت تھی جو منہاج القرآن نے بڑھے احسن طریقے سے پوری کردی اور ہم امید کرتے ہیں کہ منہاج القرآن آئند ہ بھی ایسے ایونٹ منعقد کرتا رہے گا جو بچوں ، نوجوانوں اور بالخصوص والدین کو بچوں کی اسلامی نقطہ نظر سے تربیت کے متعلق سلیبس مہیا کرے تاکہ والدین صحیح معنوں میں اپنے بچوں اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی تربیت کرسکے ۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اویس طاہر نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل اور بیش قدر سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان طفلانِ ملّت کے لیے اَعلیٰ تربیت، عمدہ تعلیم، مناسب پرورش، مہذب نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال والدین اور اساتذہ کی اَوّلین ذمہ داری ہوتی ہے۔ حضور نبی اکرم ؐنے ماں کی آغوش کو پہلی درس گاہ قرار دے کر اِس پر صداقت کی سند ثبت کر دی ہے۔

بچے کو اِس عمر میں کسی کتاب یا دیگر علمی ذخیرے کے بغیر براہِ راست آغوشِ مادر سے علم و نور کا فیضان حاصل ہوتاہے۔ اِس حوالے سے والدین، خصوصاً والدہ کی اَوّلین ذمہ داری اِسلامی تعلیمات اور بچوں کی نفسیات کے مطابق اُن کی تربیت کرنا اور انہیں تعلیم دینا ہے۔

والدین کے لیے بچوں کی نفسیات سے متعلق بنیادی اصولوں سے آگاہی نہایت ضروری ہے۔ بچوں کے ذہن کی گتھیاں سلجھانے کے لیے نفسیاتی اُمور سے جان کاری بنیادی ضرورت ہے، تقریب کے اختتام پر امت مسلمہ کی سربلندی اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Comments (0)
Add Comment