منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام نماز عید الاضحی کا پروقار اجتماع

علامہ عالم عباسی نے سنت ابراہیمی کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی

اجتماع میں پاکستان کی سیاسی،سماجی، مذہبی اور کیمونٹی نے بھرپور شرکت کی

سٹاک ہوم(انصر بسرا)منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام منہاج کلچرل سنٹر فتیا میں نماز عید الاضحی کا پروقار اجتماع ہوا، جس میں پاکستان کی سیاسی و سماجی مذہبی اور کیمونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

ایک دوسرے کو گلے لگایا اور عید کی مبارکبادیں دیں ،علامہ عالم عباسی نے سنت ابراہیمی کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عید الاضحی ہمیں محبت، بھائی چارے اور قربانی کا درس دیتی ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر کی جانے والی قربانی سنت ابراہیمی کی پیروی کا عملی نمونہ ہے، اِنسان کا کوئی بھی عمل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قربانی کے جانور کا خون بہانے سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔

عید الاضحی کے مذہبی تہوار میں جہاں اس بے پایاں قربانی کے رنگ میں رنگے جانے کا سبق ہے، وہی یہ دن غرباء و مساکین کے حقوق کا خیال بھی پیدا کرتا ہے اور ان کی ضروریات کے پورا کرنے میں معاونت کا شوق بھی دلاتا ہے۔

مسلم امہ کی یکجہتی اور یگانگت کے لئے اسلام کا واضح پیغام یہ ہے کہ وہ مسلمان جن کو اللہ رب العزت نے دنیا کی نعمتوں اور ثروتوں سے سرفراز کیا ہے وہ اپنے مال میں سے غرباء و مساکین کے لئے بھی مناسب حصہ خرچ کریں۔

اس موقع پر علمائے کرام نے ملک و قوم کی سلامتی ، کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور عالم اسلام کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

میاں یاسین اعجاز جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن نے آنے والے معزز شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشااللہ منہاج القرآن اس بات کا عزم کرتی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسطرح تمام مذہبی ، ثقافتی ، ملی پروگرام کا انعقادد کرتا رہے گا اور کمیونٹی کی خدمت کے لیے کوشاں رہے گی۔

Comments (0)
Add Comment