کپتان،کپتان کا بیانیہ اورپاکستان کی عوام جیت گئے،چوہدری رفاقت علی گجر
چوہدری رفاقت علی گجر اور رانا یاسین کو میاں یاسین اعجاز کی قیادت میں دوست احباب کی مبارکباد
سٹاک ہوم(انصر اقبال بسرا)پی ٹی آئی مرکزی آفس سٹاک ہوم میں کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی سویڈن چوہدری رفاقت علی گجر اورسینئر رہنما پی ٹی آئی سویڈن رانا یاسین کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم نے میاں یاسین اعجاز کی قیادت میں دوست احباب نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری رفاقت علی گجر کا کہنا تھا کپتان جیت گیا ،کپتان کا بیانیہ جیت گیا ،پاکستان کی عوام جیت گئے اور پھر زندہ قوموں کے فیصلے اسی طرح کے ہوتے ہیں ۔
تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود یہ فیصلہ اس بات کا گواہ ہے کہ گھیرا تنگ کرنے سے جب کسی آواز کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے تو یا بغاوت جنم لیتی ہے یا پھر شعور بیدار ہوتا ہے ۔
تاریخ بھی اس بات کی گواہ ہے اور آج پھر سے تاریخ لکھی گئی ہے ۔ یاد رکھیے گا کہ یہ ایک زندہ قوم کا تاریخی فیصلہ ہے جسے بدلنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تھی مگر ہم کھڑے تھے ،ہم کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔ یہ قدم اب ثابت قدم رہیں گے ۔
آج بوڑھے جوان عورتیں اور یہاں تک کہ معذور افراد کا پولنگ سٹیشن آنا ایک بڑے انقلاب کی بنیاد ہے اور اب اس ملک کو انقلاب کی ہی ضرورت ہے اور انشااللّہ ہم کپتان کی قیادت میں ووٹ کے ذریعے انقلاب لا ئیں گے۔
رانا یاسین نے کہا میں آنے والے تمام دوستوں اور میڈیا حضرات کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ وہ ہماری خوشی میں شامل ہوئے اور ہمیں عزت بخشی ۔