ایتھنز(انصر اقبال بسرا)پاکستان تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر یونان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کا جشن ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر فتح کا جشن منایا گیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کہا کہ آج حق اور سچ کی جیت ہوئی ہے ،ساری دنیا کو پتہ چل گیا کہ پاکستان تحریک انصاف آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
آج کے تاریخی دن نے یہ ثابت کر دیا کہ عوام کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہے اور اسی میں جمہوریت کا حسن ہے، عوام نے لوٹوں اور چوروں کو مسترد کر دیا ہے۔
موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر جنرل الیکشن کا اعلان کر دینا چاہیے، اسی میں پاکستان اور عوام کی بھلائی ہے، موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے جو وار کئے ہیں اس کو عوام کبھی نہیں بھول سکتی۔