کشمیری نوجوان نے ڈسپلے رول پر قرآن پاک لکھ کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

سری نگر(تارکین وطن نیوز)مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کیلی گرافر نے 500 میٹر طویل ڈسپلے رول پر مکمل قرآنِ کریم لکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفیٰ ابن جمیل نے ڈسپلے رول پر ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے کا کارنامہ 7 ماہ کے عرصے میں انجام دیا۔مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ مجھے ریاضی کمزور ہونے کی وجہ سے اسکول سے نکال دیا گیا اور کئی بار کوشش کے باوجود میٹرک پاس نہ کر سکا جس کی وجہ سے خاندان اور دوستوں نے مجھے ’فیلیئر‘ کا لقب دے ڈالا اور اس سے میری ذہبی صحت پر بہت برا اثر پڑا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے کیلی گرافی کا شوق تھا لیکن لکھائی بہت گندی تھی جسے بہتر کرنے کے لیے پریکٹس شروع کی اور پھر کچھ ہی عرصے میں اندازہ ہو گیا کہ اب میں قرآن پاک لکھا سکتا ہوں جس کے بعد قرآن پاک لکھنے کا آغاز کیا۔

کشمیری نوجوان مصطفیٰ ابن جمیل نے یہ بھی بتایا ہے کہ جب کیلی گرافی شروع کی تو قریبی افراد نے بہت طعنے دیے جس کی وجہ سے دن کے بجائے رات کے اوقات میں قرآن پاک کی خطاطی کا فیصلہ کیا، رات دیر گئے تک اور بعض اوقات فجر تک کام کی وجہ سے سونے کی روٹین بھی بدل گئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment