اوورسیز پاکستانیوں کو جدید گھروں کی فراہمی ،دبئی کے جنت گروپ اور پاکستان کی سٹار مارکیٹنگ کے درمیان معاہدہ

دبئی (تارکین وطن نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے مختلف شہروں میں جدید گھروں کی فراہمی کے سلسلہ میں دبئی کے جنت گروپ اور پاکستان کے سٹار مارکیٹنگ کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ معاہدہ جنت گروپ کے جنت آفریدی ا ور سٹار مارکیٹنگ کے سی ای او واثق نعیم نے دبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کئے۔

اس موقع پر جنت گروپ کی طرف سے جنت آفریدی چیف آرگنائزر، صفات آفریدی سی ای او، ملک تنویر منیجنگ ڈائریکٹر، زاہد امین مارکیٹنگ ڈائریکٹر، سٹار مارکیٹنگ کی طرف سے واثق نعیم سی ای او، اخلاق احمد منیجنگ ڈائریکٹر، تصدیق حسین ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور طارق آفریدی ڈائریکٹر انٹرنیشنل بزنس موجود تھے جبکہ مقامی بزنس کمیونٹی، عرب شیوخ اور پاکستانی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ارکان موجود تھے۔ معاہدہ سے قبل پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور لوگوں کے سوالوں کے جوابات د ئیے گئے۔

اس موقع پر میاں منیر ہانس اور چودھری خالد حسین نے معاہدہ سائن ہونے پر جنت آفریدی اور واثق نعیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ منصوبہ اوورسیز پاکستانیز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ جنت آفریدی اور اخلاق احمد نے شرکائے تقریب کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام رہائشی منصوبے اوورسیز پاکستانیز کی بنیادی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ رہائشیں دور جدید کی تمام تر سہولیات سے آراستہ ہوں گی جبکہ رہائشی منصوبے پاکستان کے مختلف شہروں میں بنائے جائیں گے۔

اس سلسلہ میں مزید معلومات فراہم اور بکنگ کے لیے 3تا 5 نومبر 2021ءدبئی میں پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا اہتمام کیا جارہا ہے جس سے امارات میں مقیم 16 لاکھ پاکستانیوں کو فائدہ ملے گا۔ دبئی کے بعد پاکستان پراپرٹی ایکسپو دنیا کے دیگر ممالک میں بھی منعقد کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment