پاکستان ہائی کمیشن ملائشیاکےزیرانتظام یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے تقریب

ہم آزادی کی جنگ میں اپنےکشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، ہائی کمشنرآمنہ بلوچ

کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہمیں روایتی عوامل کے علاوہ بھی جدوجہد کرنا ہوگی،استاداعظمی

کوالالمپور(محمد وقار خان)پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے زیرانتظام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کے شروع میں پاکستانی اور ملائشین قومی ترانے لگائےگئے ۔

تقریب کے شرکاء نے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ہر سطح پر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں اور 5 اگست 2019 کو بھارت نے جس ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تھا دنیا کو چاہیے کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں، اور اقوم متحدہ کی قرادادوں کے مطابق اس مسئلہ کو حل کریں۔

ٹریڈ کونسلر شفقت نیازی نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کا بیان پڑھ کر سنایا، جبکہ پاکستان کی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ نے صدر پاکستان اور ڈیفینس اتاشی کمانڈر ناصر محمود نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے پیغامات پڑھ کر حاضرین کو سنائے۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ان ملائشیا محترمہ آمنہ بلوچ نے کہا کہ ہائی کمیشن کی طرف سے یہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد یہی تھا کہ ہمارا واضح پیغام ہمارے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو جائے کہ ہم آزادی کی جنگ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

استاد اعظمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی آزادی کے لیے روایتی عوامل کے علاوہ بھی جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ سارا طاغوت آپس میں ایک ایجنڈا رکھتا ہے اور ہمیں اپنے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی مدد ہر سطح پر کرنا ہوگی ۔

میں اس سلسلہ میں پاکستان بھی گیااور UNO کو بھی یاداشتیں پیش کیں، آئندہ بھی ہر ممکن کوشش کروں گا جب تک کہ بھارت، نہتے کشمیریوں کو ان کا حق آزادی نہ دے دے۔

تقریب میں ہائی کمیشن آف پاکستان کے سٹاف ، پاکستانی اور ملائشین کمیونٹی، ممبر آف ملائشین پارلیمنٹ حسن الدین محمد یونس اور دنیا بھر میں مسلم حقوق کیلئے سرگرم ملائشین تنظیم MAPIM کے صدر استاد عاظمی عبد الحمید نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

Comments (0)
Add Comment