فنڈز ریزنگ تقریب میں ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور ہائی کمیشن کے تمام عملے کی خصوصی شرکت
کوالالمپور(محمد وقار خان)پاکستانی ہائی کمیشن کی اپیل پر ملائشیا کے شہر کوالالمپور کی مرکزی ہول سیل مارکیٹ میں پاکستانی تاجروں اور محنت کشوں نے انتہائی مختصر نوٹس پہ 1 کروڑ روپے کے فنڈز اکٹھے کرلیے۔
اسلم بھائی سحرش مینوفیکچرنگ والے، سلیم خان بلوچ سلور سٹار فیبرکس والے،اور ملائشین پاکستان بزنس کمیونٹی مال پاک نے اس فنڈ ریزنگ مہم کیلئے خصوصی کاوشیں کیں۔
داتو سری نذیرچیئرمین مال پاک، اور مال پاک یونین کی طرف سے ایک بڑی رقم فنڈ میں جمع کروائی گئی۔
فنڈ ریزنگ تقریب میں ملائشیا میں ہائی کمشنر آف پاکستان محترمہ آمنہ بلوچ اور ہائی کمیشن کے تمام عملہ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ بڑے بزنس فگرز کے ساتھ ساتھ، تنخواہ دار طبقے اور سمال بزنس کمیونٹی نے سیلاب متاثرین کے لئے بھرپور امداد کی ۔