سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سید طاہرعلی شاہ کو پولینڈ میں گرینڈ اوورسیز کلب کا صدر مقرر کردیا
وارسا،پولینڈ(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے معروف سماجی راہنما سید طاہر علی شاہ کو پولینڈ میں گرینڈ اوورسیز کلب کا صدر مقرر کردیا ہے۔ سید طاہر علی شاہ کے مطابق گرینڈ اوورسیز کلب کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس ہر ان کے مفادات کا تحفظ ہوسکے ۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جوکہ زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور بہت زیادہ محب وطن ہیں ، ان کا حق بنتا ہے کہ ان کے مسائل پر بھرپور توجہ دی جائے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
اپنی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سید طاہر علی شاہ نے کہا کہ میں گرینڈ اوورسیز کلب کے چیئرمین سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے پولینڈ کی ذمہ داری سونپی ہے، اور نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اور ان کے دوست احباب اوورسیز پاکستانیوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے ۔