وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سعودی عرب میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد،سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر اور سرپرست چوہدری عبدالمجید گجر سے ملاقات کی ہے جبکہ اس موقعہ پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، مولانا طاہر اشرفی اور پاکستان میں سعودی سفیر سعید نواف المالکی بھی موجود تھے۔

اس موقعہ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور اس دوران دونوں برادر ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک اسی طرح ساتھ چلتے رہیں گے۔

سعودی وژن 2030 سعودی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستانی معیشت بھی اب دوبارہ بحال ہو رہی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں اور معیشت کی بہتری میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور ہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں جنھوں نے ہمیں اس اہم فیوچر انوسٹمنٹ کانفرنس میں مدعو کیا اور یقیناََ یہ کانفرنس مستقبل میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت کئی حوالوں سے مفید ثابت ہوگی۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے وفاقی وزراء کو سعودی عرب میں پاکستانی سکولز کے مسائل سمیت دیگر اہم ایشوز کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزراء نے مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!