ایتھنز کی فضا اللہ اکبر ،یارسولؐ آمد مصطفیؐ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

0

ایتھنز(رپورٹ:انصر اقبال بسراء) انتظامیہ جامعہ مسجد گلزار مدینہ نیا یونیا کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیؐ کا ا نعقاد کیا گیا جس میں یو کے سے علامہ محمد ثاقب اقبال شامی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا، محفل میلاد میں پاکستان کی سیاسی، سماجی، مذہبی ،صحافی اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نعت رسول مقبولؐ پڑھنے کی سعادت یوکے سے آئے ثناء محمد حمزہ چشتی کو حاصل ہوئی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ثاقب اقبال شامی کا کہنا تھا کہ ہمارے آقاؐ کی شان یہ تھی کہ آپؐ کو علم پڑھانے والی اللہ تعالیٰ کی بابرکت ذات تھی جس نے شرق سے غرب، زمین سے آسمان، شجر سے ہجر تک آپکو علم عطا کیا ۔

کسی بھی امتی کو علم محمدیؐ پر بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ نا آقاؐ ہم جیسے ہیں نا ہم ان جیسے ہیں، آقاؐ نور ی تھے اور آپؐ جان تھے دونوں جہان کی، اگر آپ نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا۔

لہٰذا امتی ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے کہ آپؐ کی سیرت طیبہ پرعمل کرتے ہوئے اپنے اخلاق کو بہتر کریں ، اعمال، افعال اور کردار کو بہتر کریں۔

پروگرام کے اختتام پر ملک پاکستان اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!