فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد

0

فیسٹیول میں پاکستان کی ثقافت کو نمایاں کیاگیا،مہندی، کپڑوں اور کھانے پینے کے اسٹالز شائقین کی توجہ کا مرکز رہے

سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف اسٹالز کا دورہ کیا

فیسٹول میں انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر نیناخان کے تیار کردا ملبوسات کی نئی کولیکشن کو بھی متعارف کروایاگیا

پیرس(رپورٹ:سلطان محمود) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد کیاگیا،فیسٹیول میں پاکستان کی ثقافت کو نمایاں کیاگیا،مہندی، کپڑوں اور کھانے پینے کے اسٹالز شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی خوشیاں منانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ہر سال کی طرح رواں برس بھی پاکستان فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔

موسم کی خرابی کے باعث فیسٹیول کا میلہ مقامی میرج حال میں سجایا گیا، فیسٹیول میں سفیر پاکستان فرانس عاصم افتخار احمد ،رکن نیشنل اسمبلی کارلوس مارٹن بلونگو مس برطانیہ ڈاکٹر بھاشا مکھرجی اور پاکستانی مشہور گلوکارہ سحر گل خان سمیت پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

فیسٹول میں انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر نیناخان کے تیار کردا ملبوسات کی نئی کولیکشن کو متعارف کروایاگیا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا ۔

سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کپڑوں، جیولری مہندی،،پرفیوم، پینٹنگز اور کھانے پینے کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!