چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب

0

چین فنڈ میں تعاون کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا، فو چھونگ

اقوام متحدہ (ویب ڈیسک)چین۔اقوام متحدہ کے امن اور ترقیاتی فنڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے چیف آف سٹاف کے ڈائریکٹر رترے نے فنڈ میں شراکت کے توسیع کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے میں تصدیق کی گئی کہ چینی حکومت 2025 میں فنڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد 2030 تک اپنی شراکت جاری رکھے گی۔

سفیر فو چھونگ نے کہا کہ چین-اقوام متحدہ کے امن اور ترقیاتی فنڈ کے ذریعے، چینی حکومت نے امن اور ترقی کے شعبے میں تقریباً 160 منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کیا ہے ، جس سے 100 سے زائد ممالک مستفید ہوئے ہیں اور اس نے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کو فروغ دینے اور امن اور سلامتی کے میدان میں اقوام متحدہ کے اہم انیشیٹو کو نافذ کرنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ چین اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے جس سے عالمی ترقی کے فروغ اور سلامتی کے چیلنجوں کا جواب دیا گیا ہے ۔

فوچھونگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کی رہنمائی میں فنڈ میں تعاون کے ذریعے حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے مستقبل کے معاہدے، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکورٹی انیشیٹو کے نفاذ کے لیے تعاون کرے گا اور عالمی امن، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!