اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات دبئی کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی اور ان سے اوورسیز پاکستانیوں کو در پیش مسائل اور ان کے حل پر سیر حاصل گفتگو کی۔
اس موقع پرراجہ عابد حسین نے گورنر پنجاب کے گوش گزا ر کیا کہ بیرون ملک دوران کام جو پاکستانی زخمی یا کسی جسمانی معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں ان کے لئے پاکستان میں مستقل بنیادوں پر مدد کا انتظام کیا جائے اور ایک لمبا عرصہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کو پینشن دی جائے تا کہ وہ اپنی باقی ماندہ زندگی آسانی سے گزا ر سکیں۔
راجہ عابد حسین نے مزید کہا کہ بیرون ملک کام کرنے والا ہر پاکستانی ہر ماہ قیمتی زر مبادلہ پاکستان بھجواتا ہے جس سے پاکستان کی کمزور معیشت کو سہارا ملتا ہے۔
ملک کو سہارا دینے والا جب کئی سال بعد واپس ملک واپس آتا ہے تو حکومت اسے بے سہارا چھوڑ دیتی ہے،اس پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر حکومت سے بات کریں گے۔