یروشلم(نیوزڈیسک)برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ لارڈ طارق احمد نے مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا اور وہاں نماز ادا کی۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ یروشلم کے مقاماتِ مقدسہ پر اردن کی نگرانی کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے۔برطانوی وزیر کے ہمراہ یروشلم محکمہ وقف کے ڈائریکٹر شیخ عزام الخطیب بھی تھے۔
انہوں نے یروشلم کے بعد الخلیل میں فیکٹری کا دورہ کیا اور کہا کہ دو ریاستی حل کیلئے مضبوط فلسطینی معیشت ضروری ہے۔لارڈ طارق احمد یورپی اور برطانوی امداد سے قائم کردہ اسکول بھی گئے جسے اسرائیل کی طرف سے منہدم کیے جانے کا خدشہ ہے۔
قبل ازیں انہوں نے اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلائی کوہن سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ یروشلم اور فلسطینی علاقوں میں اشتعال انگیز یکطرفہ اقدامات نا کیے جائیں۔
برطانوی وزیر نے فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی تھی۔