انقرہ یونیورسٹی کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام اردو پوئٹری فیسٹیول کا انعقاد

0

فیسٹیول میں پاکستانی ایمبیسی سے سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی

انقرہ (سیدہ کوثر) فیسٹیول کا اہتمام اردو ڈیپارٹمنٹ کی چئیر پرسن پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن ازوجان جو کہ ستارہِ امتیاز کی حامل ہیں کی ذاتی کوششوں سے اور پاکستان ایمبیسی کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔ انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اُردو میں ممتاز شعراء پروین شاکر اور منیر نیازی کی یاد میں پروگرام میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبا ، اساتذہ ، پاکستان کمیونٹی اور سفارتخانہ پاکستان کے سفارتکاروں اور سٹاف  نے شرکت کی۔

چھبیس جنوری کے ایک سہانے دن بین البراعظمی دھرتی ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں انقرہ یونیورسٹی کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام اور پاکستان ایمبیسی کے تعاون سے ترکی میں اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے اردو کے ممتاز شعراء منیر نیازی اور پروین شاکر کی یاد میں اردو پوئٹری فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کی نظامت پروفیسر داؤد شہباز نے اپنے مخصوص ترک لہجہ میں اردو زبان میں کی۔

اردو فیسٹیول میں پاکستانی ایمبیسی سے سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ آسمان بیلن اور متعلقہ شعبے کے دیگر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ،نائب سفیر عباس سرور قریشی نے اپنے سٹاف کے ہمراہ خصوصی شرکت کی اور حاضرینِ محفل سے خطاب کیا۔

اس پوئیٹری فیسٹیول کی نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر داؤد شہباز نے اپنے بہترین لب و لہجے کے ساتھ کی پروگرام میں انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے تعلق رکھنے والے ترک النسل سٹوڈنٹس نے بھرپور شرکت کی پروگرام میں دونوں معروف شعرا اکرام سے متعلق ایک ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ اس کے بعد سید عاطف رضا نے باصر کاظمی کا کلام پڑھ کر سنایا۔

سفارتخانہ پاکستان کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سرور عباس قریشی نے اپنی نظم سے خوب سماں باندھا۔ پاکستان انٹر نیشنل اسکول کے ڈائریکٹر غالب گیلانی نے منیر نیازی سے اپنی ذاتی ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔ اردو پوئیٹری فیٹیسول میں جرمنی سے صائمہ زیدی اور لندن سے سیدہ کوثر نے مہمان خصوصی کے طور پہ شرکت کی اور ممتاز شعرا ء منیر نیازی اور پروین شاکر کی یاد میں مقالہ پڑھا اور اپنے اپنے کلام سے حاضرینِ محفل سے خوب داد سمیٹی۔

فیسٹیول کا افتتاح اردو ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن ازوجان (ستارہِ امتیاز) نے اپنے خوبصورت الفاظ میں شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے باہمی محبت اور اردو زبان کے فروغ کے لئے کی گئی کاوشوں سے آگاہ کیا، ترکی اور عالمی سطح پہ اردو ادب کی ترقی و ترویج کے لئے پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن ازوجان کی کاوشیں تیس برس کے طویل عرصہ پہ محیط ہیں جن کے اعتراف میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

اردو فیسٹیول میں پروفیسر داؤد شہباز نے پریزینٹیشن کے ذریعے معروف شعراء منیر نیازی اور پروین شاکر کا کلام حاضرینِ کے سامنے پیش کیا ، فیسٹیول میں سید عاطف رضا اور نائب سفیر عباس سرور قریشی نے اپنا اپنا کلام پیش کیا،جرمنی ڈیپارٹمنٹ سے ترک النسل بیرک ایدوغدو نے گٹار پہ اریک کلیپٹم کی خوبصورت دھن سے محفل کو چار چاند لگائے۔

فیسٹیول کے اختتام پہ لذیذ ترکش مشروبات اور لوازمات کے ساتھ مہمانوں کی تواضع کی گئی ،اردو ڈیپارٹمنٹ کی طلباء و طالبات نے مہمان نوازی کی ان میں یوسف جان ماکور ایم اے اردو، طالبعلم روحی ایرن، سینترُک ایمررالپ، ایمرے بوزے، انیٹ گوئزڈے کس، سلطان تیموراور سینِپ بوزکیر نمایاں شامل رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!