انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم سپین کا وفدراجہ نامدار کی قیادت میں کاتالان پارلیمنٹ کوبھارتی مظالم سے آگاہ کریگا
بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپیکر کاتالان پارلیمنٹ کی دعوت پر پارلیمنٹ کی فارن کمیٹی کے سامنے انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم سپین کی ٹیم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی، کشمیری لیڈروں کی گرفتاری، کشمیر میں ڈیموگرافک چینج کے حوالے سے پارلیمنٹ فارن افیر کی کمیٹی کو بریفنگ دے گی ،اس کمیشن میں پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کے نمائندے موجود ہوں گئے۔

انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کی ٹیم نے کشمیریوں پرہونے والے ظلم و جبر اور بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے تمام ثبوت پارلیمنٹ میں پیش کیے ہیں جن میں ہیومن رایٹس کمیشن کی رپورٹ، اسپینش صحافی جنہوں نےمقبوضہ کشمیر کا دورہ کرکے بھارتی مظالم پر جو رپورٹس اور تجزیے پیش کیے ہیں۔
کمیٹی مسئلہ کشمیر پر بحث کے بعد ریزولوشن پاس کرے گی اور اسی ریزولوشن کو کاتالان پارلیمنٹ میں پاس کیا جائے گا۔فارن افیر کمیٹی کے آنے والے سیشنز میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہو گی جس کا سپینش اور پاکستانی و کشمیری میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم سپین کے صدر راجہ نامدار اقبال خان، معروف کشمیری رہنما سردار ارشد، اور راجہ ساجد نے بارسلونا میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کیا۔
اس موقع پرسینئر صحافی جاوید مغل، راجہ شفیق کیانی ،ڈاکٹر قمر فارق ، طارق بھٹی ،ممتاز سہوترہ، رضوان کاظمی ،ارشد نزیرساحل ،مرزا ندیم بیگ نے شرکت کی ۔انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم سپین نے بلاتفریق تمام صحافی برادری کو دعوت دی اور بارسلونا کی صحافی برادری کا خصوصی شکر یہ ادا کیا۔