پروگرام میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدّین قادری کی بطور مہمان خصوصی شرکت
اوسلو(عقیل قادر)منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام قائد ڈے پروگرام کا ا ہتمام کیا گیا جس میں تلاوت قاری انصر علی قادری نے کی اور نعت رسول مقبولؐ علامہ اسرار احمد نے پڑھی۔
منقبت اوسلو کے مشہور و معروف ثناء خواں عبد المنان نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں ھدیہ نعت اورحضور سیدی شیخ الاسلام کی خوبصورت منقبت پیش کی گئی اور اس کے ساتھ علامہ محمد اقبال فانی نے حلقہ درود کی سرگرمیوں اور منہا ج ویلفیئر فائونڈیشن ناروے نے ترکی زلزلہ زدگان کیلئے جو امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہو ئی ہیں اس کی رپورٹ پیش کی۔
اس پروگرا م کے مہمان خصوصی چیئر مین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدّین قادری تھے،جنہوں نے اپنے خطاب میں ’’شیخ الاسلام اور مجدد کون ہوتا ہے ‘‘اس پر علمی اور تاریخی حوالے سے بیان کیا اور ڈاکٹر طاہر القادری کی زندگی کے اعلیٰ اور عظیم احوال اور واقعات کا ذکر کیا جس کو پروگرام کے شرکاء نے بہت پسند کیا۔
پرو گرام میں ڈاکٹر طاہر القادری کی 72 ویں سالگرہ کےحوالے سے اور تحدیث نعمت کے طور پر دعائیہ کلمات اور منقبت کے ساتھ شرکاء نے کیک کاٹا اور قائد ڈے کی خوشی میں شرکاء پروگرام کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بہترین ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔
محفل کے آخر میں محفل سماع منعقد کی گئی جس میں یو کے کے مشہور قوّال قیصر محمود اور ان کے ہمنوا نے قوالی پیش کی جسے لو گوں نےخوب سراہا ۔
ڈاکٹر حسن محی الدّین قادری کی دعا کے ساتھ اس پروگرام کااختتام ہوا ، پروگرام میں کثیر تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی ۔ پروگرام کی میزبانی پروفیسر نصیر احمد نوری نے کی ۔