امریکا (رپورٹ:جاوید عنایت) فلاڈیلفیا میں مقیم پاکستانی امریکن کرسچن کمیونٹی نے حال ہی میں پاکستان سے آئے ہوئے ممتاز وکلاء کے وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی ظہرانے اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب، جسے "پاکستانی وکلاء کے وفد کے ساتھ ظہرانہ” کا عنوان دیا گیا، میں قانونی ماہرین، مذہبی رہنماؤں، اور کمیونٹی کے معزز افراد نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے باہمی اتحاد اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور مسیحی برادری کو درپیش سماجی و قانونی چیلنجز پر گفتگو کی،اس خصوصی تقریب میں پاکستان سے تشریف لانے والے وکلاء کے وفد میں شامل شخصیات درج ذیل تھیں:۔ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کاشف الیگزینڈر،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نادیہ حمید،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ابی سلوم رابن بھٹی،اس کے علاوہ امریکہ میں مقیم معزز مہمانوں میں سہیل اسلم اور خالد تبسم نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران مسیحیوں کے قانونی و سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عالمی سطح پر بسنے والی مسیحی برادری کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔تقریب کے دوران لاس اینجلس میں حالیہ سانحات کے متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جب کہ امریکہ کی حکومت اور انتظامیہ کے استحکام اور ملک میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔
اس تقریب میں ایرن بشیر کو پنسلوانیا ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز میں لیجسلیٹو ڈائریکٹر کے طور پر تقرری پر مبارکباد بھی دی گئی۔ ان کی کامیابی کو پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے ایک فخر کا لمحہ قرار دیا گیا۔اس بامقصد تقریب کے انعقاد میں درج ذیل شخصیات نے کلیدی کردار ادا کیا جن میں پاسٹر شہزاد انجم، لبنیٰ برکت، شمس شمعون شامل تھے۔
اس تقریب کو کامیاب بنانے میں معاونت فراہم کرنے والوں میں مسز امتیاز حق، ڈاکٹر سارہ روبن، ڈاکٹر روبن آزاد، عرفان خان اور انوار الحق شامل تھے۔
اس ظہرانے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے کئی نمایاں افراد شریک ہوئے، جن میں مسٹر اور مسز مقصود الحق، بشیر مسیح، انور صدیق، آصف پرویز، پاسٹر خورشید شریف، پاسٹر سرنواز ڈین، پاسٹر اشفاق رفیق، پاسٹر جنید جیکب، پاسٹر رومیو سلیم، پاسٹر الیاس نواب، بروس سردار، پیٹر گل، انتھونی ڈین، وکٹر گل، جیمز گل، بوعاز امیر، روکاس عدیل، سیمسن یعقوب اور دیگر معزز کمیونٹی رہنما نمایاں تھے۔
یہ تقریب نہ صرف پاکستانی امریکن کرسچن کمیونٹی کے درمیان یکجہتی اور خیرسگالی کے جذبے کو فروغ دینے کا سبب بنی بلکہ اس نے انصاف، ایمان اور انسانی اقدار کے حوالے سے کمیونٹی کے عزم کو بھی مزید مضبوط کیا۔