سیکرامنٹو میں پاکستانی کمیونٹی کا مسلح افواج کو خراج تحسین، "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” تقریب کا انعقاد

0

کیلیفورنیا (نمائندہ خصوصی) دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مسلح افواج کی شاندار کارکردگی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں سیکرامنٹو، کیلیفورنیا میں "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے میزبان معروف پاکستانی بزنس مین اور کمیونٹی رہنما ملک یونس اعوان تھے۔

تقریب کا انعقاد ویسٹ سیکرامنٹو میں واقع کباب کارنر ریسٹورنٹ میں کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء نے پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور جانفشانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر کیک کاٹا گیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک یونس اعوان اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستانی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندی سے دنیا بھر میں ثابت کیا ہے کہ وہ ایک عظیم اور ناقابل تسخیر فورس ہیں۔

شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کو جس جرات مندی سے جواب دیا ہے، اس سے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہے اور ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]