راجہ ذیشان کو واٹفورڈ بارو کونسل کی جانب سے خصوصی کوڈ 19 کمیونٹی چیمپئن ایوارڈ 2021سے نوازا گیا

0

لندن(تارکین وطن نیوز)معروف برطانوی انسانی حقوق رہنما اور فری سپیچ فورم کے چیئرمین راجہ ذیشان کو گزشتہ روز واٹفورڈ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں واٹفورڈ بارو کونسل کے میئر پیٹر ٹیلر نے کوڈ19 کمیونٹی چیمپئن ایوارڈ 2021سے نوازا ۔

راجہ ذیشان کو یہ ایوارڈ کورونا وائرس کے دوران خصوصی آن لائن سیریز اور مختلف چیرٹیز کے ساتھ کورونا وائرس لاک ڈا ئون کے عوامی فلاح و بہبود کے پروجیکٹس پر دیا گیا۔

اس ایوارڈ تقریب کا اہتمام واٹفورڈ بارو کونسل اور اوورسیز پاکستان لوورز نے کیا۔

راجہ ذیشان نے کمیونٹی کی خدمت کے جذبے کو اسی طرح سے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور واٹفورڈ بارو کونسل اور او پی ایل کی اس کاوش کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!