چوہدری جاوید نمبردارعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

0

جدہ(خالدنوازچیمہ)گوجرانوالہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری جاوید نمبردار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جدہ تشریف لائے تو ان کا استقبال جدہ کے معروف بزنس مین سماجی شخصیات چوہدری شہزاد ہنجرا ،چوہدری رفاقت چیمہ اور خالدنواز چیمہ نے کیا، پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے،چوہدری جاوید نمبردار کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا چودھری جاوید نمبردار نے بتایا کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال بہت تشویش ناک ہے، کمر توڑ مہنگائی نے عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے، ملک کی سیاسی صورتحال دن بدن تشویشناک ہوتی جا رہی ہے،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے ملک پاکستان کو محفوظ رکھے اور سیاستدان ملک کی بہتری خوشحالی کیلئے مل بیٹھ کر کام کریں۔

چوہدری جاوید نمبردار نے کہا کہ حکومت حرمین شریفین شاہ سلیمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت نے زائرین عمرہ کے لیے جو سہولتیں میسر کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں ،سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ہم اس کی ترقی خوشحالی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں ،سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!