پاکستان مسلم لیگ (ن) دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین کی طرف سے دوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر
ماہ رمضان ہمیں آپس میں محبت، اخوت، رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے
ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کی ضروریات زندگی کا خیال رکھیں، دکھ درد بانٹیں اور احساس کریں،غلام محی الدین
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ (ن) دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے اپنے ریسٹورنٹ پاک صوفی ریسٹورنٹ القصیص دبئی میں اپنے دوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔
افطار ڈنر میں ان کے دوستوں محمد آصف، حمزہ شیر، محمد الیاس قادری، ملک سیف الله خالد، ریسٹورنٹ کے اسٹاف احمد، ملک نصیر، محمد خلیل، محمد جمیل، عامر، محمد امیر، محمد قا سم، محمد علی اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر میزبان میاں غلام محی الدین نے ماہ صیام کی فضیلت بیان کرتے ہو ئے کہا کہ یہ مہینہ ہمیں آپس میں محبت، اخوت، رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کی ضروریات زندگی کا خیال رکھیں اور دکھ درد بانٹیں اور احساس کریں۔
افطاری کے بعد ڈنر میں نوع و اقسام کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔