سعودی بحریہ کا مسافر بردار بیڑہ سوڈان میں پھنسے 1687افراد کو لیکر جدہ پہنچ گیا،37پاکستانی بھی شامل

0

قونصل جنرل خالد مجید سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا اور سعودی عرب کی کاوش کو سراہا

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کی بحریہ کی جانب سے سوڈان میں پھنسے 1687افراد کو لیکر جدہ پہنچ گیا جس میں 37پاکستانی شہری بھی شامل ہیں جن کا استقبال قونصل جنرل خالد مجید سمیت دیگر افسران نے کیا اور سعودی عرب کی کاوش کو سراہا ۔

سوڈان میں خانہ جنگی کے بعد سعودی عرب کی بحریہ کی جانب سے سعودی اور پاکستانی شہریوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے بدھ کی صبح دنیا کے 62ممالک کے 1687تارکین وطن کو سعودی بحریہ کا مسافر بردار بیڑہ جدہ پہنچا جس میں 37پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔

جنھوں نے ہاتھوں میں سعودی پرچم تھامے سعودی عرب کی کاوش کا شکریہ ادا کیا۔

جدہ پورٹ پر پاکستان قونصلیٹ کے قونصل جنرل خالد مجید سمیت دیگر افسران بھی اپنے ہم وطنوں کے استقبال کے لئے پہنچے اوران کا خیر مقدم کیا اس کے علاوہ دیگر ممالک کے تارکین وطن نے بھی سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا ۔

سعودی عرب کی جانب سےاب تک سعودی عرب پاکستان سمیت 62 ممالک کے 2148 شہریوں کو سوڈان سے نکال چکا ہے جس میں 114 سعودی شہری بھی شامل ہیں سعودی عرب غیر ملکی شہریوں کو ان کے ممالک بھیجنے کے لیے تمام ضروری سہولیات کا انتظام بھی کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!