پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کی شمع بٹ کووومن ونگ کی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

0

پاکستان مسلم لیگ ن،متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ نسیم کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار

پی ایم ایل این کو اندرون اور بیرون ملک مضبوط کرنے اورووٹ بینک بڑھانے پر اتفاق

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن، متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ نسیم نے شمع بٹ کوپاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ پرتگال کی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم ایل این، یو اے ای وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثرنے کہا ہے کہ پرتگال میں شمع بٹ کی بطور صدروومن ونگ نامزدگی خوش آئند ہے، ان کے صدر بننے سے پرتگال میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی خواتین پی ایم ایل این کے پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوں گی جس سے پرتگال میں مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اوورسیز تنظیمیں پاکستان میں ن لیگ کا ووٹ بینک بڑھانے میں سود مند ثابت ہو سکتی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن، متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر اور پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے اندرون اور بیرون ملک مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے اورووٹ بینک بڑھانے پر اتفاق کرتے ھوئے ایک ساتھ مل کر چلنے کا عزم کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!