جدہ (امیر محمد خان سے ) سابق وزیر اعظم اور خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر نے والے میاں محمد نواز شریف جدہ سے لندن روانہ ہوگئے۔
گزشتہ دنوں حمزہ شریف کی رہائش گاہ پر ان سے چند مسلم لیگی اراکین نے جنرل سیکریٹری ملک منظور کی قیادت میں ملاقات کی اور عمرہ کی مبارکباد دی ۔
جدہ ،مکہ، طائف اور دیگر شہروں سے آ نے والے مسلم لیگ کے حامی پاکستانی ملاقات کے خواہشمند تھے مگر اس ملاقات سے انہیں حمزہ شریف کی رہائش کے ذمہ داروں نے دور رکھا جس پر کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مسلم لیگیوں کے اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
کئی دیرینہ مسلم لیگیوں نے مسلم لیگ کو چھوڑنے اور تحریک انصاف کیلئے کام کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔کارکنوں نے کہا ہے کہ لیڈر شپ کی جانب سے کارکنوں کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے مسلم لیگ پاکستان میں بھی تو تنزلی کا شکار ہے اور انتخابات کامیابی ایک خاب ہی ہے۔