پاکستان اور دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے شہر جدہ میں بھی 13مئی یوم عزم کے طور پر منایا گیا

0

جدہ(خالدنوازچیمہ)پی ایف یو جے کی کال پر پاکستان اور دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے شہر جدہ میں بھی 13مئی یوم عزم کے طور پر منایا گیا ۔

پاکستانی صحافی برادری نے میڈیا مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز سے برطرف کیے گئے ورکرز کو بحال کیا جائے، صحافیوں کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز واپس لیے جائیں ۔

پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، خالد چیمہ، محمد عدیل، اور جاوید راھو ،شعیب راجہ جہانگیر عتیل فواد سواتی عمر فاروق مرزا مدثر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ مئی کو پی ایف یو جے پریس فریڈم ڈے کے یوم عزم کے طور پر منارہی ہے،کچھ میڈیا ہاؤسز پریس فریڈم کے علمبردار بنے ہوئے ہیں لیکن کچھ میڈیا ہاؤسز میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے، تیرہ مئی یوم سیاہ کے طور پرجاناجاتا ہے جب ضیا الحق نے ناصر زیدی ، اقبال جعفری اور خاور نعیم ہاشمی جیسے صحافیوں کو کوڑے مارے ،تحریک انصاف کی حکومت میں پندرہ ہزارصحافیوں سے روزگار چھینا گیا۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ یوم عزم پر پاکستانی صحافی برادری نے پی ایف یو جے کی بھر پور تائید کی ہے ۔ پی ایف یو جے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مخدوش سیاسی حالات میں ایماندارانہ صحافت کی اشد ضرورت ہے۔ آزادی صحافت کی یادگار تحریک میں سینکڑوں صحافی وکارکنان نے جیل گئے تا دم مرگ بھوک ہڑتالیں کیں، مارشل کی صوبتوں، طویل جیل، کوڑوں کا سامنا کیا مگر وہ کالے قوانین کے سامنے ڈٹے رہے، اسکے بعد سے ملک میں صحافت پر قدغن اور اپنی مرضی سے عوام کی خبریں فراہم کرنے کیلئے اخباری مالکان جنہیں صحافت سے لگاؤ نہیں بلکہ وہ باحیثیت تاجر اپنا کردار ادا کررہے تھے اور تاحال کررہے ہیں۔

اخباری مالکان نے ایسے بے شمار صحافیوں کی بے روزگار کردیا جو ایماندارانہ صحافت کے امین تھے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے بے روزگار ایماندار صحافیوں کو قتل کیا جاتا ہے، مقدمات میں گرفتار کرکے انہیں اصل خبروں سے باز رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے ،اس صورتحال میں پی ایف یو جے کا یوم عزم منانے کا اقدام قابل تحسین ہے ،پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، جنرل سیکرٹری ارشد انصاری، اور لالہ اسد پٹھان اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستان جرنلسٹس فورم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ1978ء کی تحریک جس میں صحافی جیلوں میں گئے، مارشل عدالتوں سے کوڑوں کی سزائیں بھگتیں اس تحریک کے پہلے ہی روز مرحوم قائد صحافت منہاج برنا کے ہمراہ گرفتار ہونے والے صحافی امیر محمد خان جو پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین بھی ہیں اور پی جی ایف کے اراکین قوانین کے مطابق اپنی صلاحیتیں استعمال کرکے پاک سعودی تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے مثبت خبریں تحریر کرتے ہیں۔نجی چینل کے کیمرہ مین عبدالسلام سومرو کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!