انجمن نوجوانان اسلام محمد نگر لاھور کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

0

معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد افضال نورانی نے حضور نبی ﷺ مکرم کی شان میں گلہائے عقیدت اپنے منفرد انداز میں پیش کئے

تلاوت و نعت رسول ﷺ کی سعادت محمد فیضان گیلانی اور ثناء خوان محمد شاہد نے حاصل کی

پورے علاقہ کو علاقے کو برقی قمقموں اور رنگ برنگے خوبصورت پرچموں سے سجایا گیا تھا

وسیع پیمانے پرلنگر کا اہتمام،مہمانوں کو گرما گرم پٹھورے،چھولے،سلاد، کیک، بالوشاہی،اچار،حلوہ،کشمیری چائے اور دیگر لوازمات پیش کئے گئے

انجمن نوجوانان اسلام محمد نگر لاھور کے بانی شیخ محمد پرویز اور جاوید اسلم زلفی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر پورےشہر میں عید کا سماں تھا، ہر جگہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔لاھور شہر میں بھی عشق مصطفیٰ ﷺکے پروانوں نے میلاد النبی ﷺ کی تقریبات نہایت جوش و خروش اور عشق نبی ﷺسے سرشار ہو کر منائیں،ایسی ہی ایک خوبصورت اور عقیدت واحترام سے مزین تقریب انجمن نوجوانان اسلام محمد نگر لاھور میں انجمن کے بانی شیخ محمد پرویز کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں مردو و خواتین عاشقان مصطفیٰ ﷺنے شرکت کی۔

علاقے کو برقی قمقموں اور رنگ برنگے خوبصورت پرچموں سے سجایا گیا تھا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا۔ تلاوت و نعت رسول ﷺ کی سعادت محمد فیضان گیلانی کے حصہ میں آئی۔اس روحانی ا ور وجدانی تقریب کے دوسرے ثناء خوان محمد شاہد تھے جنہوں نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت نبی ﷺ پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد افضال نورانی نے حضور نبی ﷺ مکرم کی شان میں گلہائے عقیدت اپنے منفرد انداز میں پیش کئے کہ شرکا ئے محفل جھوم جھوم اٹھے۔

حیات طیبہ پر روشنی ڈالنے کا شرف پرجوش مقرر خطیب لاھور علامہ محمد بلال نے حاصل کیا آپ نے شان رسالت ﷺ ،محبت رسول اور اطاعت رسول پر سیر حاصل خطاب فرمایا۔ پروگرام اس وقت عروج پر پہنچا جب سینکڑوں مہمانوں جن میں خواتین و حضرات کی موجودگی میں علماء کرام و عاشقان رسول ﷺ کی سرپرستی میں درود و سلام کی صداؤں میں میلاد کی محفل منعقد ہوئی، بعد از نماز مغرب میلاد کیک کٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام شرکاء محفل کو کیک پیش کیا گیا۔

بعد ازاں وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی،اسکے ساتھ ہی مہمانوں کو گرما گرم پٹھورے،چھولے،سلاد، اچار،حلوہ،کشمیری چائے ، کیک،بالوشاہی و دیگر لوازمات پیش کئے گئے۔لنگر رات گئے تک جاری رہا اور ہا ل مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا رہا۔

تقریب سعید میں دن رات کاوشیں کرنے والوں میں جاوید اسلم زلفی،محمد خا لد حمید، شاہد بھائی،ابرار بارا،محمد عثمان، ڈاکٹر سرفراز احمد، آفاق ٹیپو، زبیر اشرف، ریحان سلیم، ملک پرویز،عمر جاوید،محمد احسن، عدنان ککو، راشد انصاری، بابا جیلا، ناصر انصاری،خورشید بٹ اور محمد اکمل صدیقی شامل تھے، جبکہ بیرون ملک سے طاہر منیر طاہر،محمد فیصل دبئی اور محمد فہد نے کینیڈاسے بھی عید میلاد النبی کی تقریب کے انعقاد میں تعاون کیا۔

تقریب میں خواتین کیلئے علیحدہ انتظام کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں خواتین شریک ہوئیں۔آخر میں انجمن نوجوانان اسلام محمد نگر لاھور کے بانی شیخ محمد پرویز اور جاوید اسلم زلفی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔محفل کا اختتام خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!